پتنگ بازی خونی کھیل ،قابل سزا جرم ہے ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ڈی سی او قصور

بدھ 17 فروری 2016 19:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور سلمان غنی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل اور قابل سزا جرم ہے ،خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اپنے ایک بیان میں ڈی سی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل پتنگ بازی سے روکیں اور ان پر کڑی نظر رکھیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ذمہ داران کے خلاف فوری سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے مزید حکم دیا کہ پتنگ بازی بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے ۔ ضلع بھر میں پتنگ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :