حکمرانوں کا بلاتفریق احتساب کیا جائے، میاں محمودالرشید
صوبائی وسائل غریب کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر خرچ نہیں کرنے دینگے،روایتی تھانہ کلچر تبدبل ، سیاسی دباؤ سے پاک پولیس اورانصاف کی بروقت فراہمی سے لا ء اینڈ آرڈر بہتر کیا جا سکتا ہے بہتر قوم بنانے اور ملکی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو روزگار فراہم، تعلیم اور صحت پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا، حکومت پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
بدھ 17 فروری 2016 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمرانوں کا بلاتفریق احتساب کیا جائے، صوبائی وسائل غریب کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر خرچ نہیں کرنے دینگے،روایتی تھانہ کلچر تبدبل ، سیاسی دباؤ سے پاک پولیس اورانصاف کی بروقت فراہمی سے لا ء اینڈ آرڈر بہتر کیا جا سکتا ہے، بہتر قوم بنانے اور ملکی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو روزگار فراہم، تعلیم اور صحت پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا، حکومت پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سکریٹریٹ میں وکلا، سول سوسائٹی اور اساتذہ پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ایوب خاں میو، شوکت بھٹی، شیراز ذکاء ایڈوکیٹ ، تیمورالسلام، عامر قریشی، وقاص ابراہیم، محمد جاوید، عبدالرحمان، زاہد گجر، رانا عمر ودیگر شامل تھے۔(جاری ہے)
میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں عملی طور پر آمریت قائم ہے، فرد واحد10کروڑ عوام کے مستقبل کا فیصلہ کر رہا ہے، خادم اعلیٰ ایوان کو اعتماد میں لئے بغیرفیصلے کر رہے ہیں، صحت سمیت10سے زائد وزارتوں پر براجمان ہے وہ اپنے علاوہ کسی کو قابل ہی نہیں سمجھتے صوبے کے سارے وسائل مشیروں کی فوج ، غیر ضروری کاموں،اپنی ذاتی تشہیراور سکیورٹی پر خرچ کئے جا رہے ہیں دوسری جا نب دانستہ طور پر عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے لیکن اپوزیشن کسی صورت فنڈز حکمرانوں کو اپنی عیاشی اور غیر ضروری کاموں پر ضائع نہیں کرنے دیگی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں اصلاحات لائے بغیر صوبے میں امن وامان بہتر نہیں ہو سکتا، پولیس افسروں کی میرٹ پر تعیناتی اور محکمے کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرنا ہوگا، عام آدمی سے لیکر حکمرانوں تک ہر ایک کا احتساب کرنا ہوگا، عوام کوروایتی تھانہ کلچر سے آزادی،سستے اور عام انصاف کی فراہمی تک لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم سکیورٹی کے باعث کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہے، اداروں کو سکیورٹی دینے کی بجائے حکمرانوں نے پولیس اور ایلیٹ کے نوجوانوں کو اپنی سکیورٹی پر لگا رکھا ہے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی کام ہونے چاہئیں لیکن اس سے قبل عوام کو ان کے حقوق دینا ہونگے۔ غریب کو روزگار اسکے بچے کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضرورت پوری کرنی پڑیگی، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں وسائل اپنے عوام پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن ہمارے موجودہ حکمرانوں انسانی جانوں سے زیادہ سڑکوں اور پلوں کو اہمیت دیتے ہیں جو غلط طرز حکمرانی ہے ایک جمہوری حکومت میں عوام سب سے مقدم ہوتی ہے۔ اساتدہ سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنائے اور پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.