کراچی، ڈی جے ڈگری سائنس کالج کی لائبریری 6برس سے لائبریرین کے بغیر چلائے جانے کا انکشاف

بدھ 17 فروری 2016 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء ) ڈی جے ڈگری سائنس کالج کی لائبریری گذشتہ6برس سے لائبریرین کے بغیر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق 6سال قبل ڈی جے سائنس کالج میں موجود لائبریرین محمود خان کا ٹرانسفر کردیا گیا تھا جس کے باعث گذشتہ 6سال سے ڈی جے سائنس کالج کی لائبریری بغیر لائبریرین کے چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لائبریرین کی غیر موجودگی سے جو پریشانی طالب علموں کو ہو رہی ہے اس کی تحریری اطلاع کئی بار سیکریٹری ایجوکیشن کو کردی گئی ہے لیکن اس کے باوجود سیکریٹری ایجوکیشن نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تعلیم کی بہتری کیلئے زبانی جمع خرچ کے اور کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام افسران بے بس ہیں اور ان کے پاس اتنے بھی اختیار نہیں کہ وہ تعلیم کی بہتری کیلئے از خود کچھ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :