سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کی ہندو میر ج بل2015میں مذہب تبدیلی سے شادی کی تنسیخ بارے شق ختم کر نے کی سفارش
سینیٹ کمیٹی کا انسانی حقوق کمیشن کو فعال نہ بنانے ،رولز آف بزنس میں تبدیلیوں اور کمیشن چیئرمین کے دفتر کو خالی کروانے پر شدید تحفظات کا اظہار
بدھ 17 فروری 2016 18:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ہندو میر ج بل2015میں مذہب تبدیلی کی وجہ سے شادی کے ختم ہوجا نے کے حوالے سے شق کو ختم کر نے کی سفارش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہندولڑکیوں کی شادی کی عمر کا تعین ہندو برادری کی مشاورت سے کیا جائے اور وفاقی دار لحکومت میں ہندو برادری کیلئے کمیونٹی سینٹر، مندر اور آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے( شمشان گھاٹ) کیلئے جگہ فراہم کی جائے۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ہندو میر ج کے حوالے سے جو بل پاس کیا گیا وہ نامکمل ہے ،سندھ اسمبلی نے جلد بازی میں بل پاس کیا، کمیٹی نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فعال نہ بنانے اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے رولز آف بزنس میں تبدیلیوں اور وزیر اعظم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے 40 کروڑ روپے جاری کروانے کی سمری اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے دفتر کو خالی کروانے اور ملازمین کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.