پیپلز پارٹی کا چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم نو کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے درمیان واشنگٹن میں طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سمیت دیگر امور پر طویل مشاورت کی گئی۔ مشاورت کے آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور کی تمام ذمہ داری بلاول بھٹو کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :