پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند

بدھ 17 فروری 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31600 اور 31500 پوائنٹس کی دو نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 146.07 پوائنٹس کی مندی سے 18368.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 171.96 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 301.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 133.51 پوائنٹس کی مندی سے 14496.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 118.97 پوائنٹس کی کمی سے 11144.15 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 78.29 پوائنٹس کی مندی سے 14827.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 16.81 روپے کے اضافہ سے 364.68 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اے کے ڈی کیپیٹل کے حصص کی سودے بھی 11.54 روپے کی تیزی سے 242.49 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 61.80 روپے کی مندی سے 3338.20 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 53.62 روپے کی کمی سے 1162.53 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان موٹرز کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 32 لاکھ 26 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.14 روپے سے شروع ہو کر 9.16 روپے پربند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار حصص کے سودے 1.55 روپے سے شروع ہو کر 1.95 روپے پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 780 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 853 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 66 کھرب 86 ارب 13 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 926 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 33 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 64 ہزار 512 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 36 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :