نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے نواب اکبر بگٹی کیس بارے انسداد دہشت گردی کوئٹہ عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
بدھ 17 فروری 2016 18:27
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد نواب اکبر بگٹی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی گئی آئینی درخواست میں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست جمع کرانے کے لئے بدھ کو نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اپنے وکیل سہیل راجپوت کے ہمراہ ہائیکورٹ آئے۔
جہاں اس حوالے سے انہوں نے اپنی درخواست ہائی کورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائی۔یاد رہے اے ٹی سی نے گذشتہ ماہ کیس میں سابق صدر پرویزمشرف اور نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کردیاتھا، نوابزادہ جمیل بگٹی نیاے ٹی سی کی جانب سے ملزمان کی بریت کو چیلنج کیاہے۔(جاری ہے)
درخواست دائر کرنے کے بعد نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہناتھا کہ سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انصاف دیں گے، ہمیں انصاف نہیں ملا،نہ ماضی کی حکومت سیہمیں انصاف ملا اور نہ حال اور مستقبل کی حکومتوں سیانصاف کی توقع ہے مگر ہم قانونی طریق کار پر عمل کررہے ہیں۔
در خواست گزار نے اپنی درخواست میں انسداد دہشتگردی کے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے قبر کشائی کی درخواست کی ہے اور 23گواہوں میں جن میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں ان کو عدالت میں طلب کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.