ہندو میرج رجسٹریشن کا معا ملہ جلد حل کر دیا جا ئیگا،گیا ن چند اسرا نی

بدھ 17 فروری 2016 18:27

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء )صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر گیا ن چند اسرا نی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہندو برادری کی بڑ ی تعدا د رہا ئش پذیر ہے جن کے عا ئلی قوا نین کو مر بو ط کر نے کے لئے ہندو میر ج رجسٹریشن کا معا ملہ با ہمی افہا م و تفہیم سے حل کر دیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ضلع جا م شورو سے آئے ہوئے ہندو برا در ی کے وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کیا ۔

صو با ئی وزیر نے وفد کو بتا یا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی اقلیتو ں کی فلا ح بہبو د میں خصو صی دلچسپی رکھتی ہے اور اس ضمن میں اقلیتی برا دری کی تر قی کے لئے کئی تر قیا تی منصوبے شرو ع کئے ہیں جن میں عبا د ت گا ہو ں کی تعمیر و تو سیع ،غریب لڑ کیو ں کی شا دی کے لئے جہیز فنڈ اور علا ج معا لجہ کے لئے رقو م کی فرا ہمی اور نا دا ر اقلیتی بچو ں کی تعلیم کے لئے اسکا لر شپ کا اجرا ء شا مل ہے ۔

(جاری ہے)

وفد صوبائی وزیر کو اقلیتی برا در ی کے مسا ئل سے آگا ہ کیا جس پر انہو ں نے مسا ئل حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی ۔وفد نے سندھ میں اقلیتی برا در ی کے مسا ئل حل کر نے اور و بہبو د کے لئے کی جا نے والی کا وشو ں کو سرہاتے ہو ئے کہا کہ ہما ر ے مسا ئل پہلے کی نسبت آج جلد حل کئے جا رہے ہیں ملا قا ت کے اختتا م پر وفد نے صو با ئی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔