ٹیکس کے نفاد کا دائرہ کار بڑھائیں، وزیر خزانہ پنجاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء) پنجاب کی وزیر خزانہ زیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کہا ہے کہ گروتھ ریٹ میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے وسائل کو مستحکم بنائیں، مقامی پیداوار میں اضافہ کریں اور کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔ میں ریسورس مبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارتکرتے ہوئے انہوں نے ٹیکس کے نفاد کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ پہلے سے ٹیکس ادا کررہے لوگوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کے لیے سہولت پیدا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن ازحد ضروری ہے۔کے دوران کیا۔ اجلاس کا مقصد آئندہ مالی سال میں ریسورس مبلائزیشن کے عمل میں تیزی لانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینا اور ان کے اطلاق کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس شوکت علی، سیکرٹری پنجاب بورڈ آف ریونیو، سینئر ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی، سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ، سیکرٹری ایگریکلچر ، سیکرٹری اریگیشن اور چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :