ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 17 فروری 2016 18:15

سرگودھا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 47 اڈا سرگودھا پر واقع ہوٹل میں کام کرنیوالے ملازمین واپس گھر جارہے تھے کہ غنی پارک کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر نقدی‘ موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لیں ،اس دوران طیب نامی نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، اہل علاقہ نے اس واقعہ پرشدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :