ٹیکس کے نظام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ پنجاب

بدھ 17 فروری 2016 18:01

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ گروتھ ریٹ میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے وسائل کو مستحکم بنائیں، مقامی پیداوار میں اضافہ کریں اور کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری فنانس شوکت علی، سیکرٹری پنجاب بورڈ آف ریونیو، سینئر ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی، سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ، سیکرٹری ایگریکلچر ، سیکرٹری ایریگیشن اور چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ موجودتھے۔اجلاس کا مقصد آئندہ مالی سال میں ریسورس موبلائزیشن کے عمل میں تیزی لانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینا اور ان کے اطلاق کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس کے نفاد کا دائرہ کار بڑھائیں۔ وہ لوگ جو پہلے سے ٹیکس ادا کررہے ہیں ان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کے لیے سہولت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن ازحد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :