افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات، پاک افغان سرحدی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال

بدھ 17 فروری 2016 17:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) افغان نیشنل آرمی کے 9رکنی وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی جس دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو افغان نیشنل آرمی کے 9رکنی وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس دوران وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی۔افغان وفد کی قیادت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد منین کررہے تھے ۔افغان نیشنل آرمی کے 9رکنی وفد نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بات کی