کراچی ،اسماء گارڈن سے متصل کچراکنڈی کی نئی باؤنڈری وال تعمیر کردی گئی
بدھ 17 فروری 2016 17:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پر اسماء گارڈن سے متصل کچراکنڈی کی باؤنڈری وال تعمیر کردی گئی ۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے سینئرڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز اقبال احمد،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اعجاز شیخ ،ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس کے ہمراہ اسماء گارڈن سے متصل کچرا کنڈی کی باؤنڈری وال کی تعمیر،صفائی و دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسماء گارڈن سے متصل کچرا کنڈی کی نئی باؤنڈری وال تعمیر کی گئی ہے جس کی تعمیر کے باعث کچراکنڈی بہتر ہوگئی ہے اورکچرا باہر سڑک پر نہیں پھیلتا ، واضح رہے کہ کچرا کنڈی اور اطراف سے ہیوی مشینری اور لیبر کی مدد سے کچرا اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ضلع کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقل بنیادوں پر ضلع کو صاف ستھرا کرکے ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جاسکے مزید براں انہوں نے کہا کہ عوام صاف ستھرا اور صحت مند ماحول چاہتی ہے اور اس کیلئے انتظامیہ عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی لہذا عوام اپنے ارد گرد صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور کچرا سڑک پر پھینکنے کے بجائے تھیلیوں میں بند کرکے مقررہ جگہ پر رکھیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.