نواب شاہ میں محکمہ ریونیوکے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

بدھ 17 فروری 2016 17:14

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)نواب شاہنواب شاہ میں محکمہ ریونیو کے ملازمین کی جانب سے ڈی سی آفس، ایس ڈی ایم اور مختیار کار آفس کی تالہ بندی کرکے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں نے کہا کہ سندھ کے ریونیو عملے کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جارہی ہے دیگر صوبوں خیبر پختونخوا آزاد کشمیر ۔

پنجاب اور بلوچستان کے ملازمین کی طرح سندھ کے ریونیو ملازمین کو اپ گریڈ کرکے ٹائم اسکیل دیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں برطانوی راج کا منظور شدہ گھوڑا الاونس 45 روپے ماہانہ پٹواریوں کو آج بھی دیا جارہا ہے۔اس موقع پر ملازمین مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کررہے تھے۔