چکوال، نیلہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو قتل، والدہ کو زخمی کردیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 17:13

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) قصبہ لطیفال تھانہ نیلہ کے علاقہ میں شادی شدی خاتون کو قتل اور اس کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ مال چکوال کے پٹواری چوہدری مبشر کے گھر لطیفال میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص نے شادہ شدہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اسکی ماں کو شدید زخمی کر دیا گیا، تھانہ نیلہ کے علاقہ لطیفال میں مسلح شخص نے پٹواری چوہدری مبشر کی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ اسکی ساس کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمینہ اپنی والدہ بلقیس کے ہمراہ گھر کے اندر موجود تھی کہ اچانک مسلح شخص ان کے گھر کے اندرداخل ہوگیا اور فائرنگ کر دی جس سے ثمینہ مبشر جاں بحق جبکہ اس کی والدہ بلقیس شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس چوکی منگوال نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،قتل کا مقدمہ نامعلوم شخص کیخلاف درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :