کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل میں ایم بی بی ایس کورس سیشن2015-16کے انٹرویوزمکمل،کلاسزکاآغاز

طلباء وطالبات دلجمعی سے پڑھائی کریں،نظم وضبط پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،پرنسپل پروفیسرڈاکٹر ارباب عبدالودو

بدھ 17 فروری 2016 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ میں ایم بی بی ایس کورس سیشن2015-16کے سلسلے میں مختلف کیٹگریز اوپن میرٹ بلوچستان،ریسٹ آف دی کنٹری،لاء انفورسمنٹ ایجنسیز،آرمڈ ودیگرکے انٹرویوز مکمل اور باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے انٹرویو پینل میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود، کمانڈنٹ بریگیڈئیر محمدعلیم ،سائیکالوجسٹ شازیہ علاؤ الدین،نمائندہ گریژن ہیڈکوارٹر بریگیڈئیر عبدالرزاق ،نمائندہ کور ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمرجبکہ انٹرویو پینل سیکرٹری منیجر اسٹوڈنٹس افیئرز مہوش طالب تھیں امسال کالج میں تقریباً1300طلباء وطالبات نے داخلے کیلئے فارم جمع کروائے کالج میں ہرسال خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر 100طلباء وطالبات کو داخلہ دیاجاتا ہیعلاوہ ازیں گزشتہ روز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود اورکمانڈنٹ بریگیڈئیر محمدعلیم نے نئے آنیوالے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہا اور ہدایت کی ہے کہ طلباء وطالبات دلجمعی سے پڑھائی پر توجہ دیں کالج کے نظم وضبط پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگاجس مقصد کیلئے یہ شعبہ چنا گیا ہے اسکی تکمیل کیلئے محنت ضروری ہے میڈیکل وسیع شعبہ ہے طلباء وطالبات کو کالج میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں لہٰذ اطلباء بھی اپنا فرض ادا کریں اور محنت کرکے کالج اور صوبے کانام روشن کریں۔

(جاری ہے)

جو طالب علم 75فیصد حاضری پوری نہیں کرے گا اسے یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اس حوالے سے اپنے طورپر بھی سختی کریں تاکہ سال کے آخر میں طلباء کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بعدازاں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے کہا ہے کہ سبسیڈائیزڈ کیٹگری کے20نشستوں کے ابتدائی انٹرویوز ہوگئے ہیں اس سلسلے میں فائنل انٹروزیو کا انعقاد فروری/مارچ کے مہینے میں ہوگا جس کے لئے میرٹ پر آنیوالے طلباء وطالبات کو انکے فراہم کردہ نمبرز پر اطلاع اورپوسٹل ایڈریسز پر لیٹرزجاری کردیئے جائینگے ۔طلباء وطالبات مزیدکسی بھی قسم کی معلومات کالج کے ایڈمیشن برانچ آفیشل ویب سائٹwww.qims.edu.pkسے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :