کراچی،پولیو مہم کے دوران پولیس کی دھکا سٹارٹ موبائل خراب

گلستان جوہر میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے آنیوالی پولیس موبائل جواب دے گئی ، اہلکاروں نے دھکا لگا کر سٹارٹ کیا

بدھ 17 فروری 2016 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے لئے آنے والی پولیس موبائل خراب ہوگئی ، موبائل کو دھکا دے کر سٹارٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم سے قبل کمشنر کراچی کی جانب سے ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کے دعوے کئے گئے تھے تاہم گلستان جوہر میں تعینات انسداد پولیو ٹیموں کے لئے تعینات پولیس کی نفری کو لانے والی موبائل گاڑی کامران چورنگی پر بند ہوگئی جسے پولیس اہلکاروں نے دھکا دے کر سٹارٹ کیا ۔ واضح رہے کہ مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیموں سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :