ایم کیو ایم رہنما ء عامر خان کی ضمانت منسوخ کی جائے ،رینجرز کی عدالت سے استدعا

بدھ 17 فروری 2016 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز نے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے وکیل نے کیس کا ضمنی چالان اور دیگر دستاویزات عدالت میں پیش کردی ہے ۔عامر خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر خان کو قانون کے مطابق ضمانت ملی ہے وہ مقدمے کا سامنا کررہے ہیں جبکہ رینجرز نے درخواست کی کہ عامر خان کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔