وزیراعظم نوازشریف کے 65غیرملکی دوروں پر68 کروڑ82 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 فروری 2016 16:59

وزیراعظم نوازشریف کے 65غیرملکی دوروں پر68 کروڑ82 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔وزارت ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17فروری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے 65غیرملکی دورے کئے جن پر68 کروڑ82 لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔وزارت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے65 غیرملکی دورے کئے631 افراد نے وزیراعظم کے ساتھ بیرونی دور ے کئے۔

وزیراعظم کے دوروں پر68 کروڑ82 لاکھ 76ہزارروپے خرچ ہوئے۔وزیراعظم 15 باربرطانیہ گئے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے زیادہ تر دورے ٹرانزٹ دورے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے5 اور امریکہ کے 5دورے کئے۔ وزیراعظم کے کسی دورے میں بھی 18 سے زائد افراد نہیں گئے۔ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت پر7کروڑ99 لاکھ 54 ہزارخرچ کئے گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک دورہ پر5 کروڑ82 لاکھ 80 ہزار روپے خرچ ہوئے۔سعودی عرب کے دو اورقطرکے حالیہ دورے پرکوئی خرچ نہیں آیا۔ امریکہ کے ایک دورے کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ63 ہزارروپے خرچ ہوئے۔ امریکہ کے دوسرے دورے پر3 کروڑ83 لاکھ 25 ہزارروپے خرچ ہوئے۔ فرانس کے ایک دورے پر3کروڑ22 لاکھ 49 ہزارروپے خرچہ آیا۔

متعلقہ عنوان :