سندھ حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کو دیئے گئے چیک باؤنس

بدھ 17 فروری 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کی جانب سے لاڑکانہ میں مسیحی برادری میں تقسیم ہونے 55 چیکس اکاؤنٹ میں پیسے نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق7 فروری کو سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے لاڑکانہ کی مسیحی برادری کے 55 افراد میں سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے پانچ پانچ ہزار فی کس چیک تقسیم کرنے کی تقریب مسیحی بستی میں منعقد ہوئی تھی جس پر بھی مسیحی برادری کی جانب سے ہزاروں روپے خرچ کیے گئے تھے تاہم تقسیم ہونے والے چیکس جو کہ محکمہ اقلیتی امور حیدرآباد کے اکاؤنٹ کے تھے میں پیسے نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوچکے ہیں ۔

بینک ذرائع کے مطابق بینک اکاؤنٹ میں صرف 28 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ 55 چیکس فی کس 5 ہزار روپے کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :