جڑانوالہ ،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن ،چھ افراد گرفتار

بدھ 17 فروری 2016 16:58

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) تھانہ کھرڑیانوالہ نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے علاقہ میں جرائم کی شرح میں اچانک اضافہ کو روکنے کے لئے سرچ آپریشن کیا اور تھانہ کھرڑیانوالہ کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان اختر، یونس سکنہ 216 ر۔ب ، قاسم علی ، جاوید ، بشیر سکنہ 229 ر۔ب اور مقصود سکنہ 109 گ ب کو گرفتار کر لیا ہے۔