محکمہ انسداد دہشت گردی اہلکاروں نے چترال سے دوخطرناک دہشت گردگرفتار کرلئے،دھماکہ خیز مواد برآمد

بدھ 17 فروری 2016 16:57

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے اپریشن کے دوران چترال کے علاقے سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر امد کر کے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق CTDکی طرف سے دہشت گردوں کی نیٹ ورک کو پکڑے جانے اور اُن سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کے محکمہ کے اہلکاروں نے چترال کے علاقہ بیوڑی میں اپریشن شروع کی اس دوران گرمائی چراگاہ جہان ان دنوں کئی فٹ برف پڑی ہے کے مقام پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں غلام خان ولد حاصل خان سکنہ یکہ توت پشاور اور یاسر ولد شاہجہان خان سکنہ افغانستان حال مقیم قمر دین گھڑی پشاورکوگرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر امد کرکے نا معلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد چترال میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے کہ اُن کا منصوبہ نا کام بنا دیا گیا۔