معروف صحافی طارق اسماعیل ساگر کے بھائی طارق نجیب خان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

بدھ 17 فروری 2016 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) نوشاہی قران مرکز لاہور میں معروف صحافی طارق اسماعیل ساگر کے بھائی طارق نجیب خان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

اِس موقعہ پر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے خصوصی دُعا کروائی۔ اشرف عاصمی نے جناب طارق اسماعیل ساگر اور دیگر پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دُعا بھی کی۔اِس موقع پر حذیفہ نوشاہی، میاں عمر،سجاد رانا ایڈووکیٹ، احسان الحق رندھاوا ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔