وزیراعظم کا نیب سے متعلق بیان ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی

بدھ 17 فروری 2016 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمودالرشید نے نیب بارے وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان کے خلاف ایک قرار داد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان سرکاری افسران کو خوفزدہ کردیا ہے ۔ کرپشن ختم کرنے کے لئے کام کرنے والے ادارے کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نیب کے خلاف وزیراعظم اپنا بیان واپس لیں ان کا بیان غیر آئنی ہے اور نیب کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔