کلثوم نواز ٹرسٹ ہسپتال کے لیے جگہ کی تلاش کا انکشاف

پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے ناموں میں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو سے ملحقہ 22کنال اراضی سرفہرست

بدھ 17 فروری 2016 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیگم کلثو م نواز ٹرسٹ ہسپتال کے نام سے غریب و نادار مریضوں کے لیے ہسپتال بنانے کے لئے جگہ کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم غریب و نادار افراد کے لئے بنائے جانے والے بڑے فلاحی منصوبہ کے لئے پیش کئے گئے ناموں میں گڑھی شاہو میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ سے ملحقہ 22کنال اراضی کا نام سرفہرست ہے جبکہ دیگر پانچ مقامات کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹرسٹ ہسپتال میں بچوں اور قوانین کے لئے خصوصی یونٹ بنائے جائیں گے جبکہ شوگر اور دل کے امراض کے لیے بھی سپشلیسٹ ڈاکٹرز کے بورڈ کے لیے جگہ مختص کی جائے گی تاہم مذکورہ منصوبہ 2018ء میں شروع کیا جائے گا اس سے پہلے اورنج لائن منصوبہ پر گڑھی شاہو میں کام مکمل کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :