2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری
بدھ 17 فروری 2016 15:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے 2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک اور عرصہ دراز سے مطلوب انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ مجرموں کا تعلق صوبای دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت کی جڑوں سٹی راولپنڈی ہے جن کی تعداد آٹھ آٹھ پر مشتمل ہے علاوہازیں ضلع گوجرانوالہ، ضلع گجرات، ضلع سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، گوجر خاں کے تین تین انسانی سمگلرز کی تصاویر بھی پہلی بار عوام کے لئے شائع کی گئی ہیں ۔
ایف آئی اے کے مطابق عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ تصاویر اور سمگلرز سے متعلقہ معلومات کے مطابق کسی بھی قسم کی اہم اطلاع ادارے کے ہیڈکوارٹر کو کریں یا صوبائی ہیڈ آفس کے کنٹرول روم بتائیں تاہم اطلاع دینے والے افراد کا نام خفیہ راز میں رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی تصاویری دستاوزات شائع کرنے کا مقصد عوام الناس کو ان کے کردار براے آگاہی دینا ہے تاکہ یہ دوبارہ اپنے مذموم و قاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں جن افراد کی تصاویر کو عوام کے لئے شائع کیا گیا ہے ان میں شازیہ اعجاز ولد اعجاز احمد راولپنڈی اور سرگودھا کی رہائشی زوبیہ اوہابملک زوجہ عاصم محمود ملک کا نام اور تصویر بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں لاہور کے رہائشی محمد مظہر حسین ولد محمد امین بھٹی ، جاوید افتخار فیصل ولد شیخ افتخار احمد راولپنڈی، محمد افضل عارف ولد ملک محمد عارف نارنگ منڈی، محمد سراج خاں ولد راج ولی خان راولپنڈی، سید نجم الحسن ولد رحمت علی شاہ چوبرجی لاہور، شوکت حسین ندیم ولد محمد شریف سبزہ زار لاہور، عبدالستار بھٹی ولد محمد یعقوب بھٹی گڑھی شاہو لاہور، وقار احمد ولد تاج محمد خاں اٹک، صبع صادق ولد محمد بشیر کالج روڈ ڈسکہ، ظفر اقبال ولد ساہی محمد منڈی بہاؤالدین، ساجد محمود ولد ثناء اللہ بٹرپیپلزکالونی گوجرانوالہ، عطاء اللہ طالب حسین وزیرآباد، مظفر حسین ولد غلام صابر ڈسکہ، ملک فیصل رسول اعوان ولد غلام رسول اعوان گوجر خاں، ملک زاہد ولد ملک شیر لالہ زار کالونی راولپنڈی، سید حسنین رضا شاہ ولد سید اختر شاہ کھاریاں، بلال احمد ولد چوہدری غلام محمد پنڈو داد نخان، علی رضا رانا ولد محمد شفیع ڈسکہ، مطلوب حسین ولد محمد سعید گوجرانوالہ، احسان اللہ ولد محمد اصغر گجرات، محمد بشیر ولد گلاب دین بدوکی کوسایاں، ناصر علی ولد محمد اشرف ٹوبہ ٹیک سنگھ، یاسر علی ولد محمد اشرف ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اقبال ولد فیروز دین راولپنڈی، مختار احمد ولد یونس رحیم یار خاں، منور اقبال گوندل ولد شیر علی گوندل منڈی بہاؤالدین، محمد شریف نیازی ولد احمد خاں کھاریاں، عقیل احمد عباسی راولپنڈی، راجہ فرحان ولد راجہ شفان علی راولپنڈی، ممتاز حسین ولد نور حسین چکوال، ظفر اقبال ولد محمد یاسین ساہیوال، سجاد محمود لد محمد نواز اٹک، سید ندیم احمد علی ولد سید احمد علی کراچی، مسعود الحسن ولد محمد یعقوب گوجر خاں، امجدعلی ولد خاں محمد گوجر خاں، ملک محمد احسان ولد ملک صدیق گوجرانوالہ سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک و مطلوب انسانی سمگلرز شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.