کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مدارس کی تفصیلات جمع کرنے اور نگرانی کا عمل تیز کردیا

بدھ 17 فروری 2016 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مدارس کی تفصیلات جمع کرنے اور نگرانی کا عمل تیز کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک اسحاق کے مارے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدارس تک رسائی میں آسانی ہوئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 13 ہزار 700 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب کے مدارس میں 10 لاکھ طلبازیر تعلیم ہیں جن میں سے 950 طالبعلم غیر ملکی ہیں۔ پنجاب میں 7 ہزار 307 مدارس رجسٹرڈ اور 6 ہزار 475 غیر رجسٹرڈ ہیں ۔532 ہائی پروفائل مدارس کی نگرانی اور مسلسل سرچنگ کی جارہی ہے۔