کراچی ، مناسب رہنمائی نہ ملنے پر غیر ملکی طیارہ گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگیا

پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 منٹ تک فضاء میں ہی چکر کاٹنے کے بعدطیارے کوبحفاظت لینڈ کرلیا

بدھ 17 فروری 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) کراچی میں سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے پر غیر ملکی طیارہ گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگیا ،پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 منٹ تک فضاء میں ہی چکر کاٹنے کے بعدطیارے کوبحفاظت لینڈ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو سول ایوی ایشن حکام نے اس کی مناسب رہنمائی نہ کی اور وہ گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو مزید بلندی پر لے گیا جس کے بعدطیارہ 20 منٹ تک فضا میں ہی چکر کاٹتارہا اور موسم صاف ہونے پر بخیریت لینڈ کرگیا۔

طیارے کے اتنی دیر تک فضا میں رہنے کی وجہ سے ایندھن کا اضافی ضیاع ہوا جس پر مذکورہ کمپنی نے سی اے اے کو شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ شہر قائد میں بدھ کی صبح سے 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ ڈیڑھ کلومیٹر رہ گئی ہے

متعلقہ عنوان :