دہشت گردی خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے باوجود چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیوں میں کمی نہیں آئی جو بڑی خوش آئند بات ہے ، خوشخال پر آمن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے،وسیلہ تعلیم پروگرام 32 اضلاع میں جاری ہے ، 10لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں

چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار پروگرام کی تقریب سے خطاب

بدھ 17 فروری 2016 15:22

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے باوجود چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیوں میں کمی نہیں آئی جو بڑی خوش آئند بات ہے ، خوشخال پر آمن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے،وسیلہ تعلیم پروگرام 32 اضلاع میں جاری ہے ، 10لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

وہ چارسدہ میں وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھی ۔اس موقع پر ماروی میمن نے بچوں میں تدریسی مواد اور سٹیشنری بھی تقسیم کیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت ملک بھر سے 10لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں 80ہزار بچوں کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

پورے پاکستان میں 22ہزار بچوں نے پرائمری سکول سے گریجویشن کیا جن میں5ہزار بچوں کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے ۔اگلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت دستکاری سنٹرز اور بلا سود قرضوں کی فراہمی زیر غور ہے ۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہا رکیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے باوجود چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

چارسدہ کی خواتین بھی تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں ۔ ماروی میمن نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد وہ خود بھی اور چار وفاقی وزراء باچا خان یونیورسٹی آئے تھے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے ہسپتال بھی گئے تھے ۔ انہوں نے مقامی ہنر مند خواتین کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے دستکاری اور فن پارے مقامی بی آئی ایس پی کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے پراڈکٹس کو ان کیلئے روزگار کا وسیلہ بنا یا جا سکے ۔

ماروی میمن نے چارسدہ کی گڑ ، چپل ،مٹھائی اور چاول کی پراڈکٹس کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانے کا اعلان کیا اور کہا کہ چارسدہ کے لوگوں کی معیشت بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔ دہشت گردی کے حوالے سے ماروی میمن نے کہا کہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ ایک خوشخال پر امن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا وژن ہے۔