وزارت خزانہ نے بلوم برگ نیوز ایجنسی کی پا کستان کے قرضوں کی صورتحال سے متعلق خبر کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیدیا

بدھ 17 فروری 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزارت خزانہ نے بلوم برگ نیوز ایجنسی کی پا کستان کے قرضوں کی صورتحال سے متعلق خبر کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود بلوم برگ نیوز ایجنسی نے وزارت خزانہ کی وضاحت کو نظر انداز کرتے ہوئے حقائق کے منافی رپورٹ جاری کی۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے جون 2015ء کے اختتام پر 50.9 ارب ڈالر تھے جن کی واپسی کی مدت اگلے 40 سالوں پر محیط ہے۔