قصور‘2428معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کر دیئے گئے

اسسٹنٹ کمشنرز سینٹروں کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور مشکلات فی الفور دور کی جائیں‘ڈی سی اوقصور

بدھ 17 فروری 2016 14:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت خدمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد رضوان صادق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام افسران نے اپنی اپنی پروگرس رپورٹ پیش کی جس کے مطابق فیز ون اور ٹو کے ضلع بھر کے کل 7935معذور افراد میں سے 2428معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی معذور افراد کو کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام افسران نے خدمت کارڈ سینٹروں میں آنیوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی او نے موقع پر ہی اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ سینٹروں کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور مشکلات فی الفور دور کی جائیں ۔ مزید ہدایت کی کہ خدمت کارڈ کے حصول کیلئے دیگر معذور افراد کوبھی جلد ازجلد سینٹروں میں لایا جائے تا کہ انکوبھی کارڈ کی فراہمی کی جا سکے ۔قبل ازیں ڈی سی او قصور سے ضلع بھر کے انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر ڈی سی او نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔