پی ایس او نے پاور سیکٹر کمپنیزسے فوری طور پر 80 ارب روپے کے بقایا جات مانگ لئے

بقایا جات ادا نہ کئے جانے پر تیل کی فراہمی معطل کرنے کی دھمکی دے دی

بدھ 17 فروری 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او ) نے پاور سیکٹر کمپنیزسے فوری طور پر 80 ارب روپے کے بقایا جات مانگ لئے،بقایا جات ادا نہ کئے جانے پر تیل کی فراہمی معطل کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاور سیکٹر کے ذمہ پی ایس او کے 200 ارب روپے ہوگئے ہیں جن کی ادائیگی میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی جس کی وجہ سے پی ایس او کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایس او نے پاور سیکٹر کمپنیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 80 ارب روپے کے بقایا جات فوری طور پر ادا کئے جائیں کیونکہ پاور سیکٹر کی طرف سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے تیل کی خریداری میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ پی ایس او نے ہدایت کی کہ اگر بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو پاور سیکٹر کمپنیز کو تیل کی فراہمی معطل کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :