مدارس قرآن و حدیث کے مراکزہیں، دیوار سے لگانے کی مزاحمت کریں گے‘ علامہ نیا ز نقوی

بدھ 17 فروری 2016 14:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اوراتحاد تنظیمات مدارس کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ مدارس قرآن و حدیث کے مراکزہیں، دیوار سے لگانے کی مزاحمت کریں گے،وفاقی حکومت کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن پر بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، صوبے قانونی سازی سے گریز کریں ،مزید تلخی پیدا نہ کریں،متنازع مسائل کو حل ہونے دیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کے بعد لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مدارس کی رجسٹریشن کو مشکل بنانے کے لئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ جس پر اتحاد تنظیمات مدارس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قرآن و حدیث اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے مراکزکو دیوار سے لگانے کی کسی بھی سازش کی مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمات اسلامی سے آگاہی مسلم معاشرے کی ضرورت ہے۔ جس کا انکار پیدائش سے لے مرنے تک کے مراحل میں کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔ سندھ حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے لئے جو مسودہ قانون تجویز کیا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ وہ پہلے سے قائم مدارس ختم کرنا اور نئے مدارس کا قیام روکنا چاہتی ہے، جوکہ ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :