امید ہے وزیر اعظم نواز شریف نیب سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود کرینگے ‘رحمن ملک

بدھ 17 فروری 2016 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ امید ہے وزیر اعظم نواز شریف نیب سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود کرینگے ‘ ہم اقتدار میں تھے تو عدالتوں کا سامنا کرتے رہے ہیں ‘ آئندہ بھی کسی کیس میں عدالت نے بلایا تو پیش ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ جب ہم اقتدار میں تھے تو عدالتوں کا سامنا کرتے رہے اور کئی کیسز میں بری ہوئے ہیں ہمارے اوپر ہمیشہ جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں آئندہ بھی کسی کیس میں عدالت نے بلایا تو پیش ہو جائینگے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ نیب سے متعلق نواز شریف اپنے بیان کی وضاحت خود کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :