کاہان ‘لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ‘ ملزمان فرار

بدھ 17 فروری 2016 14:24

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) کاہان کے علاقے میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے ‘ ملزمان فرار ہوگئے ‘ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے ‘سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :