سندھ ہائی کورٹ،عامر خان کی ضمانت منسوخ سے متعلق درخواست کی سماعت 2مارچ تک ملتوی

بدھ 17 فروری 2016 14:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی ضمانت منسوخ کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے رکنی بینچ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامرخان کی دہشت گردوں کوپناہ دینے کے متعلق مقدمہ میں ہونے والی ضمانت کی منسوخی کے متعلق دائردرخواست کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کونٹس جاری کردیئے ہیں رینجرز نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ عامرخان کودہشت گردوں کوپناہ دینے کے الزام میں گرفتارکیاتھالیکن ٹرائل کورٹ نے حقائق جانے بغیرملزم کوضمانت پررہاکردیا ہے لہذ ملزم عامرخان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :