ڈھائی سالوں میں 4600ارب روپے کے قرضہ لے کر مسلم لیگ ن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،ڈاکٹر نوشین حامد

بدھ 17 فروری 2016 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ڈھائی سالوں میں 4600ارب روپے کے قرضہ لے کر مسلم لیگ ن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ،پاکستان پرکسی جماعت کی نہیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی حکومت ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اب قرضہ لیگ بن گئی ہے ،قرضہ لینے کے باوجودبرآمدات میں 25فیصد کمی ہونا باعث شرم ہے ،حکومت ایک طرف معاشی خوشحالی کا دعوی کرتی ہے اور دوسری طرف غریب غریب سے ہوتا جارہا ہے،غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے ،حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،ماضی کی طرح پھر لوٹ مار ہورہی ہے، ،عوام قرض اتاروں ملک سنوارو سکیم کا حساب مانگ رہے ہیں ، حکمران اس دن سے ڈریں جب خود عوام احتساب کریں گے،غریب کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا، حکمرانوں کے نزدیک صرف ارونج لائن ٹرین پراجیکٹ ہی سب کچھ ہے، جہاں دوقت کی روٹی دستیاب نہ ہووہاں اورنج لائن پراجیکٹ قرضہ لے کر بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :