لاہور : وزیر اعظم نے نیب کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ۔ پاکستانی صحافی سلمان غنی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 13:59

لاہور : وزیر اعظم نے نیب کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ۔ پاکستانی صحافی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے گذشتہ روز ایک خطاب میں نیب کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہدایت کی تھی کی نیب کو چاہئیے کہ اپنا کام ذمہ داری سے کرے اور بے قصور لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان صحافی سلمان غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کے اس بیان کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے بروز ہفتہ لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں چئیر مین نیب ، ڈی جی نیب سمیت پنجاب حکومت کے دیگر عہدیدار موجود تھے ، اجلاس میں پنجاب سے متعلق کچھ کیسز کا جائزہ لیا گیا جس کے پس منظر میں وزیر اعظم نواز شریف نے گذشتہ روز نیب کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی اور بے گناہ لوگوں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ۔

سلمان غنی نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :