دہشت گردی خلاف جنگ سے معیشت کو 8ہزار 702 ارب روپے کا نقصان ہوا ،جنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام اور اداروں نے قربانیاں دی ہیں‘ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ‘ دہشت گردی کے خلاف جامع اور موثر کارروائیاں کی گئیں ‘ مختلف عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بشمول القاعدہ خطے اور دنیا بھر میں کمزور ہو ئے
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے قومی اسمبلی میں سوالوں کے جوابات
بدھ 17 فروری 2016 13:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ2001 سے لیکر اب تک دہشت گردی خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو 8ہزار 702 ارب روپے کا نقصان ہوا ‘ جنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام اور اداروں نے قربانیاں دی ہیں‘ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ‘ دہشت گردی کے خلاف جامع اور موثر کارروائیاں کی گئیں ‘ مختلف عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بشمول القاعدہ آج خطے اور دنیا بھر میں کمزور ہوگئے ، وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے‘ چاول اور کپاس میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے آئندہ دو سالوں میں درآمدات اور برآمدات میں توازن برقرار رکھنے کے لئے 2015-18 کیلئے تین سالہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک وزیراعظم کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے‘ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے زندہ جانوروں کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے ‘ سال 2013-14 کے دوران گوشت کی برآمدات 192.4 ملین بڑھ کر 2014-15 میں 215 امریکی ڈالر ہوچکی ہے جس میں 11.40 فیصد اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.