کراچی ، ضلع غربی میں ڈیوٹی ٹائم کے بعد پولیس اہلکاروں کے تھانے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 17 فروری 2016 12:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے ضلع غربی میں ڈیوٹی ٹائم کے بعد پولیس اہلکاروں کے تھانے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ،کوئی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد وردی میں نہیں گھوم سکے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یہ پابندی ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے عائد کی ہے اور ان کے حکم پر نیا ضابطہ کار ضلع غربی کے تمام تھانوں میں آویزاں کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پابندی کے بعد اب کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد وردی میں نہیں گھوم سکے گا اور نہ ہی تھانے کی حدود میں کسی ہوٹل یا دیگر جگہوں پر جائے گا۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :