Live Updates

انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی آئی،تعلیم، صحت اور امن کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں،آئی ٹی سے استفادہ کر کے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میکنزی کے ایم ڈی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی آئی،تعلیم، صحت اور امن کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں،آئی ٹی سے استفادہ کر کے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے میکنزی کے ایم ڈی ڈومنیک بارٹن نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، آئی ٹی سے استفادہ کرتے ہوئے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں، انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی آئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات