رانا ثناء اللہ وزیراعظم کی دھمکیوں کی صفائیاں پیش نہ کریں،وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، چیئرمین نیب قانون کی سربلندی یقینی بنائیں،شریف برادران کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا رانا ثناء اللہ کے بیان پرردعمل

بدھ 17 فروری 2016 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ وزیراعظم کی دھمکیوں کی صفائیاں پیش نہ کریں،وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، چیئرمین نیب قانون کی سربلندی یقینی بنائیں اور شریف برادران کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوری انداز میں حکومت کرتے ہوئے مشکل ہو رہی ہے،وزیراعظم کی نیب پر تنقید درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ وزیراعظم کی دھمکیوں کی صفائیاں پیش نہ کریں،وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، چیئرمین نیب قانون کی سربلندی یقینی بنائیں اور شریف برادران کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں