لاہور ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ ، پولیو ورکر زخمی

بدھ 17 فروری 2016 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پولیو ورکر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،زخمی کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیو مہم کے دوران عمر خان نامی پولیو ورکر چوبرجی کے علاقے میں قطرے پلا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار آیا اور عمرخان کی ٹانگ پر گولی مارکر فرار ہوگیا۔ گولی لگنے سے پولیو ورکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :