لازمی سروس ایکٹ کے تحت جرم کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں،ہڑتال کے دوران چھٹی پر ملازمین کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں، کارروائی صرف ان ملازمین کے خلاف کی جائے گی جنہوں نے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچایا،پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کی وضاحت

بدھ 17 فروری 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے )کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت جرم کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں،ہڑتال کے دوران چھٹی پر ملازمین کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں، کارروائی صرف ان ملازمین کے خلاف کی جائے گی جنہوں نے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔

وہ بدھ کو اظہار وجودہ سے نوٹس سے متعلق میڈیا رپورٹ پر وضاحتی بیان دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا کہ کارروائی صرف ان ملازمین کے خلاف کی جائے گی جنہوں نے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ، ہڑتال کے دوران چھٹی پر ملازمین کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت جرم کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے صرف ہڑتال میں شامل متحرک ملازمین کو ہی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :