نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، لاہور وائٹس نے پنجاب کاٹیج کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 17 فروری 2016 12:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، لاہور وائٹس نے پنجاب کاٹیج کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ۔ پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ لاہور وائٹس اور پنجاب کاٹیج کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ پنجاب کاٹیج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

خالد محمود نے 36، محمد عمران 24، عبدالجبار 14 اور محمد یوسف نے 13 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور وائٹس کی طرف سے نوید صوفی نے 3/24، سعید خان 2/18، کفایت حسین 2/25 اور مقصود علی نے 1/7 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 21.1 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ غفار کاظمی نے 63، مجاہد جمشید 17 اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اشرف علی نے 29 رنز نا ٹ آؤٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے محمد نوید نے 3/20، عابد جاوید 2/22 اور محمد آصف نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب، حسن محمود امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے نوید صوفی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :