ترک وفد کی پاکستانی مصنوعات مین گہری دلچسپی ،تجارتی معاہدوں کی پیشکش

جلد ہی دوبارہ بڑے وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے‘رمضان دوآن کی گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ترکی سے آئے وفد نے پاکستان مصنوعات میں گہری دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں ،ماحول ساز گار اور مناسب قیمتوں پر بہت معیاری اشیاء دستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے تین روزہ دورہ پاکستان سے واپسی پر ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وفد کے رکن اور اینا گول بزنس مین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مسٹر رمضان دوآن کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ،فرنیچر ،لیدر،بیکری،فوڈ،زراعت ،مشینری،ٹیکنالوجی اور دیگر بہت سے شعبوں میں پاکستان سے بزنس کیا جا سکتا ہے ۔

ترک وفد نے ایکسپو سنٹر میں لگی صنعتی نمائشیں کے علاوہ لاہور چیمبر ،گوجرانوالہ اور گجرات کے صنعتی ذون کا بھی دورہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جو محبت اور پیار اور گرمجوشی سے پاکستان میں ہمارا استقبال ہوا وہ ناقابل بیان اور ناقابل فراماش ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوبارہ بھی ایک بڑے وفد کیساتھ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی وہ مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کے خواہشمند ہیں اور پاکستان مصنوعات کو ترکی اور یورپ میں متعارف کرانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :