کراچی : دبئی سے آنے والی پرواز گرد آلود ہواوں کی زد میں

سی اے اے نے طیارے کی مناسب رہنمائی نہیں کی ، پی آئی اے کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 12:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : دنئی سے کراچی آنے والی پرواز گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے طیارہ 20 منٹ تک فضا ہی میں چکر کاٹتا رہا۔

(جاری ہے)

کپتان مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بلندی پر لے گیا۔ پی آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ سی اے اے نے طیارے کی مناسب رہنمائی نہیں کی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اچانک ہی گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگیا ہے جس سے حد نگاہ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :