سر ویوین رچرڈز جتنے عظیم کھلاڑی ہیں اتنے ہی عمدہ انسا ن بھی ہیں: سرفراز احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 12:41

سر ویوین رچرڈز جتنے عظیم کھلاڑی ہیں اتنے ہی عمدہ انسا ن بھی ہیں: سرفراز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز جتنے عظیم کھلاڑی ہیں اتنے ہی عمدہ انسا ن بھی ہیں ۔ لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد رمیز راجہ نے سرفراز سے سوا ل کیا کہ شاید انہوں نے نہیں دیکھا کہ سر ویوین رچرڈز میچ جیتنے کے بعد ایسے اچھل رہے تھے جسے 10ویں کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہوں ۔

(جاری ہے)

اس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے مسکرانے کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سر ویوین رچرڈز جتنے بڑے کھلاڑی ہیں اتنے ہی عمدہ انسان ہیں ،وہ ہر وکٹ اور رن پر ایسے خوشی کا اظہار کر تے ہیں جیسے خود بھی میچ کھیل رہے ہوں،کوئٹہ کے تمام کھلاڑی ان کی کمپنی سے خوب لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ان سے بہت کچھ سیکھ بھی رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے میں 2وکٹو ں سے شکست دی تھی ۔