نیب کی انتقامی کارروائیا ں برداشت نہیں، رانا ثنا اللہ
بدھ 17 فروری 2016 12:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب پنجاب میں متحرک ہونا چاہتی ہے تو ہو جائے خوش آمدید کہیں گے ، لیکن کسی کو خوش کرنے کے لیے کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے ، وزیراعظم کا نیب بارے بیان کو مثبت انداز میں لینا چاہیے ،نواز شریف ملک کے چیف ایگزیکٹو نیب کو ہدایت کر سکتے ، وزیراعظم نے جو کہا نیب کی بہتری کے لیے کہا نیب والے پوری ذمہ داری سے کام کریں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہو رمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، کسی دسرے صوبے میں آپریشن ہو رہا ہے تو پنجاب میں بھی ہوگا ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی آپریشن کیا جائے لیکن پنجاب میں اس کی ضرورت نہیں حالات کراچی سے بہتر ہیں ،اور نہ ہی کچے کے علاقے میں آپریشن کی ضرورت محسوس نہیں کی جار ہی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام شفافیت کے سے آگے بڑھ رہے ہیں ، شہباز شریف کے گزشتہ آٹھ سالہ دور میں ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی ماضی میں کرپشن کی غضب کہانی چھپتی رہی لیکن ن لیگ کے دور میں کوئی غضب کہانی سامنے نہیں آئی ،نندی پورر منصوبے کا صرف شور تھا نیب تحقیق کر سکتا ہے ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.