کراچی،مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

بدھ 17 فروری 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ اسٹیدیم روڈ پر نیشنل اسٹیڈم کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکو ذرائع کے مطابق حادثہ کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر عائشہ بھوانی کالج کے قریب تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ کار الٹنے سے کار سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق حادثے کا شکار افراد نشے میں دھت تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :